چنئی، 11؍جون(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا )چنئی آ رہے ملائیشیا ایئر لائن کے ایک طیارے میں تکنیکی خرابی کے آنے کے بعد اسے گزشتہ دیر رات ہنگامی صورت حال میں یہاں ہوائی اڈے پر اتارا گیا۔طیارے میں 141مسافر سوار تھے۔ہوائی اڈے کے حکام نے آج بتایا کہ کوالالمپور سے آ رہے طیارے میں عملے کے پانچ رکن تھے، اس میں کیبن دباؤ سے متعلق کچھ خرابی آ گئی اور اسے ہنگامی صورت حال میں اتارا گیا۔حکام نے کہا کہ مسافروں کی صحت سے متعلق تشویش کے پیش نظر ایک میڈیکل ٹیم کو الرٹ رکھا گیا تھا، لیکن اس طرح کی کوئی شکایت نہیں آئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس کی وجہ سے کوالالمپور کے لیے آج واپس جانے والی پرواز کو منسوخ کر دیا گیا ہے اور مسافروں کو ایک ہوٹل میں ٹھہرایا گیا ہے۔